میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے خزانے کی بے رحمی سے لوٹ مار

سندھ کے خزانے کی بے رحمی سے لوٹ مار

الیاس احمد
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ اپنی جگہ درست ہوتی کہ وہ نوجوان ہیں متحرک ہیں ۔ خود جا کر معاملات کا جائزہ لیتے ہیں اور تمام امور کی خود نگرانی کرتے ہیں وغیرہ ۔ لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ جس طرح سندھ کو مالی طور پر سید مراد علی شاہ نے نقصان دیا ہے یوں کہاجائے توغلط نہ ہوگاکہ مراد علی شاہ نے سندھ کے خزانے کی جس طرح دل کھول کر لوٹ مار کی ہے اس کی پچھلے پچاس سال میں تو کوئی مثال نہیں ملتی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تنخواہیں اور الائونس بڑھا دیتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جمہوری نہیں بلکہ بادشاہت یا آمریت کے دور کے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سند ھ جس وقت چاہتے ہیں سندھ کے خزانے کو کروڑوں روپ کاٹیکہ لگادیتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس سندھ سیکریٹریٹ ، گورنر ہائوس ، وزیر اعلیٰ ہائوس ، سندھ پبلک مریکیورمینٹ ، ریگولیٹری اتھارٹی ، سندھ ریونیو ، اکیڈمی ، سندھ ریونیو بورڈ سمیت ایک درجن سے زائد اداروں میں تنخواہیں اور الائونس ڈبل ٹرپل بڑھا یئے ہیں جس کا کوئی سبب بھی نہیں بتا گیا ۔ یوں ترقی کی سطح تو پیچھے جا رہی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں روزانہ اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ اب وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی ، اراکین سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ جب سب کی تنخواہ بڑھ رہی ہو تو پھر وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ کیوں نہ بڑھائی جائے ۔ پھر وزیر اعلیٰ نے حاتم طائی سے بھی دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے 300 فیصد تک تنخواہیں اور الائونس بڑھا دیئے ۔ جس کام طلاف یکم جولائی 2016 سے ہوگا ۔ ارکان سندھ اسمبلی کی 126 فیصد اور وزراء ، معاونین خصوصی ، شہروں کی تنخواہ میں 150 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ ، اسپیکر سندھ اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 35 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہائوس کے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے لیے ہائوس رینٹ کی مد میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے دے دیئے گئے ہیں اگر وزیر اعلیٰ ، صوبائی وزیر ، صوبائی مشیر اور رکن سندھ اسمبلی انتقال کر جائیں یا ان کی طبعی یا غیر طبعی موت ہوجائے تو اس صورت میں ان کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔
اس طرح اسپیکر کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ ان کو مالی مراعات میں 80 ہزار روپے ہائوس رینٹ اور 40 ہزار روپے یوٹیلٹی الائونس ملیں گے ۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کی ماہانہ تنخواہ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے ان کو ماہانہ ہائوس رینٹ 55 ہزار اور یوٹیلٹی الائونس کی مد میں 30 ہزار روپے ملیں گے ۔ وزراء اور مشیروں کی تنخواہ 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان کو ہائوس رینٹ کی مد میں 55 ہزار روپے ، ہائوس مینٹیننس الائونس کی مد میں 50 ہزار روپے اور 500 لیٹر تیل ماہانہ ملے گا اس طرح ارکان سندھ اسمبل کی تنخواہ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ 24 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے ارکان سندھ اسمبلی کے ہائوس رینٹ کی مد میں ایک لاکھ روپے ماہانہ لیں گے ۔پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ انہیں 45 ہزار روپے ہائوس ہائوس رینٹ ، 30 ہزار روپے ہائوس مینٹیننس الائونس ، 20 ہزار روپے یوٹیلٹی الائونس اور 400 لیٹر پیٹرول دیا جائے گا ۔
اسی طرح مشیروں کی بھی تنخواہ اور الائونس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ مشیروں کو 45 ہزار روپے ماہانہ الائونس 30 ہزار روپے ہائوس مینٹیننس الائونس اور 20 ہزار روپے یوٹیلٹی الائونس کی مد میں دیئے جائیں گے ۔ اس طرح صوبہ کے خزانہ کو ہر ماہ ڈھائی کروڑ روپے اور سالانہ 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا ۔ لیکن جب سارا دن میڈیا میں خبریں آتی رہیں تو اس وقت تک پی پی پی کی قیادت خاموش رہی لیکن رات کو پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان جاری کیا کہ حکومت سندھ تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ نہ کرے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو لاہور طلب کرلیا مگر عملی طور پر حکومت سندھ نے اب تک تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کانوٹیفکیشن واپس نہیں لیاہے ‘صرف عوام کوطفل تسلی دی جارہی ہے ۔ دس سال تک پی پی نے سندھ پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی ہے لیکن ایک بھی ایسا کام نہیں کیا جس کو رول ماڈل بنایا گیا ہو ایک بھی کالج ، یونیورسٹی اور اسکول تعمیر نہیں کیا گیا صرف خزانہ کی لوٹ مار کر کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں