میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برہمن باتوں سے ماننے والا نہیںپاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے‘ چیئرمین جہاد کونسل

برہمن باتوں سے ماننے والا نہیںپاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے‘ چیئرمین جہاد کونسل

منتظم
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

شیخ امین
امیر حز ب المجاہدین وچیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات اور قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ بھارت سے آزادی کے لیے پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد کرے اور مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں ۔ اگر مجاہدین کو فوجی مدد ملے تو نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ برصغیر کا نقشہ بدل جائیگا۔پاکستانی قیادت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ برہمن سامراج باتوں سے ماننے والا نہیں ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے فوجی قبضہ کررکھا ہے اور فوجی قبضہ سیاست یا مذاکرات سے ختم نہیں ہوگا۔ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں 105دنوں سے عوامی تحریک اپنے عروج پر ہے ۔ 105ایام میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر قابض بھارتی فوج نے جبر و تشدد کا ہر حربہ استعمال کیا ۔ لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہوئی اور نہ ہی دوہرامعیار رکھنے والی عالمی طاقتوں نے بھارت کو مظالم سے روکا ،جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے ایک ہی آپشن بچتا ہے اوروہ مسلح جدوجہد آزادی ہے ۔ بھارت اور اس کی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے ۔ جبرو تشدد کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرانے کے لیے معاشی واقتصادی دہشتگردی شروع کردی ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور اس کے زر خرید ایجنٹ حریت قیادت اور کشمیری عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، کشمیری عوام اتحاد کی قوت سے اس ایجنڈے کو ناکام بنا دیں اور حریت کے پرچم تلے متحد رہیں ۔ یہی ان کی کامیابی ہے ۔ وہ مرکزی ایوان صحافت مظفر آبادمیں خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کی مرکزی قیادت شیخ جمیل الرحمان ، مفتی محمد اصغر ، چوہدری محمد کامران ، جان محمد ،عزیر احمد غزالی ، عتیق الرحمان دانش اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 105دنوں کی عوامی تحریک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں سو سے زائد نہتے لوگوں کو شہید کیا گیاہے ۔ 13ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں ۔ 12سو افراد پیلٹ گن سے شدید متاثر ہیں اور سینکڑوں بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ 8ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں ۔ ایک ہزار افراد پر بدنام زمانہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے ۔ روزانہ 1ارب 40کروڑ کا معاشی و اقتصادی نقصان ہورہا ہے ۔ قتل و غارت گری کے بعد قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کے کھیت کھلیان اور باغ تباہ کرنا شروع کردیے ہیں ۔ فصلوں کو آگ لگائی جارہی ہے ۔ پھلوں سے لدی گاڑیاں لوٹی جارہی ہیں ۔ 105ایام گزرنے کے باوجود صورتحال جوںکی توں ہے۔ اس عرصہ کے دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور بڑی طاقتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ان کا دوہرا معیار ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں پر سے کشمیریوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ جب کشمیریوں کی آواز پر عالمی سطح پر توجہ نہیں دی جارہی تو پھر کشمیریوں کے پاس بھارتی جبروتشدد اور قتل و غارت گری سے نجات کے لیے مسلح جہاد کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ۔کشمیری مجاہدین میں بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ہندوستان کا برہمن سامراج قراردادوں سے باز آنے والا نہیں اس کے لیے مسلح جدوجہد آزادی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت پر ظلم و جبر کی انتہا کی جارہی ہے ۔ سید علی گیلانی ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، اشرف صحرائی ، مسرت عالم ، پیر سیف اللہ ، شبیر احمد شاہ سمیت شدید علیل قیادت کو نظر بند و گرفتار رکھا گیا ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ بیس کیمپ سے اس پار کے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ٹھوس پیغام جائے اور بیس کیمپ جاندار اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے ۔ خطاب کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی پولیس کو متنبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے ہر اول دستے کا کردار ادا نہ کرے ورنہ اسے عوام کے غیض و غضب کاسامنا کرنا پڑیگااور کشمیر کی دھرتی پر پولیس کو قبر کے لیے جگہ نہیں ملے گی ۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ کشمیر کی پولیس نہتے عوام کا ساتھ دے ۔ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں حریت قیادت کو تقسیم کرنے اور عوام کو ان سے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ کشمیری عوام حریت کے جھنڈے تلے متحدومنظم رہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ آر ایس ایس کے مسلح غنڈے اسلحہ لہرا کر ریلیاں نکال رہے ہیںاور مسلمانوں کو 1947ءکی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاکہ وہ جموں سے ہجرت کرجائیںلیکن حریت پسند ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں