سائٹ پولیس کا اسمگلنگ کے سامان پر چھاپہ، خشک دودھ ضبط
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
(رپورٹ/ افتخار چوہدری)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کا سائیٹ ایریا کے علاقے فلپس چورنگی کے قریب گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگلنگ شدہ خشک دودھ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا پولیس نے فلپس چورنگی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ خشک دودھ اور پلاسٹک رول کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔گودام سے 285 عدد بوریاں اسمگل شدہ خشک دودھ۔310 عدد اسمگل شدہ پلاسٹک رول بھی برآمد ہوئے۔برآمدہ نان کسٹم پیڈ مال کی مالیت 20 ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے۔برآمدہ مال کا وزن 19 ٹن سے زائد ہے۔برآمدہ مال میں 7 ٹن سے زائد خشک دودھ اور 12 ٹن سے زائد پلاسٹک رول شامل ہے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔برآمدہ اسمگل شدہ مال کو کسٹم کے حوالے کیا گیا۔