ہمارا بنیادی ہدف شفاف،غیرجانبدارانہ انتخابات ہے، نگران وزیر خارجہ
شیئر کریں
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔نیویارک میں انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس ا?ئی سی ایف کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کئے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔