میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ممبر کور کمیٹی اور رہنما پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے۔نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں