طلبا و والدین فیسوں کی مد میں نقد رقم نہ جمع کرائیں، وائس چانسلر اسریٰ یونیور سٹی
شیئر کریں
طلبا و والدین فیسوں کی مد میں نقد رقم نہ جمع کرائیں، وائس چانسلر اسری، سابق وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری نے غیرقانونی نقد فیسیں وصول کیں جن کا ریکارڈ ہی نہیں ہے، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی، اسری یونیورسٹی پر سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری کا غیرقانونی قبضہ برقرار، اسری یونیورسٹی کے وقتی وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسری یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبائ و والدین فیسوں کی رقم بینک کے ذریعے جمع کروائیں، نقد رقم کسے صورت میں بھی نہ دیں، انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر نے غیرقانونی طور پر فیسوں کی رقم نقد وصول کی جس کا کوئی رکارڈ موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا ملازمین تنخواہوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں، سابقہ وائس چانسلر نے ادارے کو انتظامی سمیت معاشی بحران میں دہکیل دیا تھا، اس بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسری یونیورسٹی کے اربوں روپے کی بجیٹ میں ہیراپھیری کی گئی ہے، واضع رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابقہ وائس چانسلر مسلح افراد کے ساتھ یونیورسٹی پر قابض ہیں۔