بھارت، ریپ کے بعد جلائی گئی دلت لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
شیئر کریں
بھارتی ضلع پیلی بھیت کے علاقے مدھوتنڈا میں دو مردوں نے ایک دلت لڑکی کو مبینہ ریپ کے بعد آگ لگادی جو اس واقعے کے 12 روز بعد لکھن کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) دنیش کمار پربھو نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی موت لکھن کے مشہور ہسپتال کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں علاج کے دوران ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے رشتہ دار پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش لے کر اپنے گاں روانہ ہوگئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جھلس کر مرنے والی لڑکی کے گاں میں بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ 7 ستمبر کو مدھوتنڈا کے ایک گاں میں دو افراد راج ویر اور تارا چند نے 16 سالہ دلت لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کا ریپ کیا۔ پولیس کے مطابق ریپ کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر لڑکی پر آتشگیر تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی، جس کے بعد وہ لکھن میں زیر علاج تھیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ پولیس نے دو گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ ساتھ ہی بتایا کہ اب اصل ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی اور دونوں ملزمان پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔