یوٹیلٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ
شیئر کریں
ملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹورز پرمصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ ،ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جس کے مطابق 400 گرام مرچ 40روپے مہنگی کر دی گئی ہے جبکہ 200گرام مرچ کی قیمت 320روپے سے بڑھا کر 360روپے کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 100گرام ہلدی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کرنے کے ساتھ 50گرام لونگ کی قیمت میں 60روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165روپے سے بڑھ کر 225روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 100گرام دھنیا پاڈر 10روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، جس سے 100گرام دھنیا پاؤدر کی قیمت 45روپے سے بڑھا کر 55روپے مقرر کی گئی ہے۔ دڑا مرچ کا 200گرام کا پیک 20روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20روپے مہنگا ہو یا ہے جبکہ 50گرام کالی مرچ 17روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔