میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجرم نوازشریف سے اہم تعیناتی پرمشاورت حلف کی خلاف ورزی ہے ،عمران خان

مجرم نوازشریف سے اہم تعیناتی پرمشاورت حلف کی خلاف ورزی ہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزراء کاکہناہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی نوازشریف کی مشاورت سے ہوگی جوکہ وزیراعظم کے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حلف نامے کی کاپی شیئرکردی
پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،اشیائے خورنوش کاکنٹرول مافیانے سنبھال رکھاہے ،کھادکی عدم فراہمی ،بلزمیں اضافے پرکسانوں کے ساتھ احتجاج کیاجائے ،سابق وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (نیوز:ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کی اہم تعیناتی کیلئے مشاورت سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، کرائم منسٹر اہم تعیناتیوں اور دیگر ریاستی امور پر مجرم نوازشریف سے مشاورت کررہے ہیں، کرائم منسٹر کی مشاورت حلف کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرائم منسٹر اہم تعیناتیوں اور دیگر ریاستی امور پر مجرم نوازشریف سے مشاورت کررہے ہیں، وزراء کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی نوازشریف کی مشاورت سے ہوگی جو کہ عہدے کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر کی مجرم نواز شریف سے مشاورت سیکرٹ ایکٹ اور حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔ چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں وزیراعظم کے حلف کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے کھاد کی عدم فراہمی اور بلز میں اضافے پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کی ہدایت کر دی۔پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کو کسان یونین کے نمائندوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔جمشید چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسانوں اور تاجروں کو لانگ مارچ میں بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔عمران خان دورہ لاہور کے دوران تاجروں اور کسان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔قبل ازیں کسان بورڈ پاکستان وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ کسان بورڈ پاکستان جو ملک گیر احتجاج کی تحریک شروع کررہا ہے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔
حکومت کی کسان دشمن پالسیوں نے پاکستان کی زراعت تباہ و برباد کردی۔پوری دنیا کو گندم ، چینی اور کپاس ایکسپورٹ کرنے والا ملک اب زرعی اجناس کئی گنامہنگے داموںامپورٹ کرنے پر مجبورہے۔ زخیز زمینوںپر ہائوسنگ کالونیاں بنانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ بجلی کئی گنا مہنگی اوربلوںمیں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے۔جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔
کھاد کی مصنوی قلت پید ا کرکے بلیک میں فروخت جاری ہے۔ڈی اے پی کی قیمت 15ہزار روپے سے بھی بڑھائی جارہی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکررہی ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا کنٹرول بھی مافیا نے سنبھال رکھا ہے۔شوگرملیں گنا کوڑیوں کے بھاؤ خرید کر بھی رقم کسان کو خوار کر کے ادا کرتی ہیں۔ کسان کو اپنی فصل کی اصل قیمت بھی میسر نہیں ہوتی ہے۔ اگر بجلی ، پٹرول، ڈیزل ، کھاد، ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی نا کی گئی اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من اور گندم کی قیمت 4000 روپے فی من مقرر نا کی گئی توجاتی عمرہ ، زمان پارک، گورنر ہائوس، وزیر اعلیٰ ہائوس، پنجاب اسمبلی اور اس کے بعدقومی اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں