میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض خطرناک صورت اختیار کر گئے

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض خطرناک صورت اختیار کر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبے میں اب تک 318 سیلاب متاثرین مختلف وبائی امراض کے باعث انتقال کر چکے ،سینکڑوں مریض اسپتالوں ،کیمپوں میں موجود
جاں بحق ہونے واالے افرادکاتعلق نوشہروفیروز،جیکب آباد،ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ سے تھا،گیسٹرو،ڈائریا،ملیریااوربخارمیں مبتلا تھے ،وزارت صحت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض سے مزید 9 سیلاب متاثرین دم توڑ گئے، سندھ میں اب تک 318 سیلاب متاثرین مختلف وبائی امراض کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض شدت اختیار کر گئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 سیلاب متاثرین دم توڑ گئے۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے متاثرین وبائی امراض میں مبتلا تھے، 3 سیلاب متاثرین کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، 2 جیکب آباد، 2 ٹنڈو الہ یار اور 2 قمبر عمر کوٹ سے تعلق رکھتے تھے۔جاں بحق ہونے والے سیلاب متاثرین گیسٹرو، ڈائریا، ملیریا، بخار اور امراض قلب کا شکار تھے۔ سندھ میں اب تک 318 سیلاب متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں