میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس: ایم کیو ایم کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان

بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس: ایم کیو ایم کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کے الیکٹرک صارفین کی تعداد 24 لاکھ ہے، حکمرانوں کی غلطیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،خواجہ اظہار الحسن
کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے بجلی کے بلوں میں کیایم سی کا ٹیکس کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک میونسپل چارجز وصول کرنے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر اضافی ٹیکس لگانا ظلم ہے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک سماج دشمن ادارہ بن چکا ہے، کے الیکٹرک صارفین کی تعداد 24 لاکھ ہے، حکمرانوں کی غلطیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اس پر ردعمل دیں گے کیونکہ عوام کے الیکٹرک سے ناراض ہیں، عوام کے غم و غصے کے ذمہ داری ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے اس معاملے پر بات کی جائیگی، صوبائی معاملہ ہے یہ مراد علی شاہ سے اس پر بات ہوئی، ٹیکس کے حوالے سے ہمارا ردعمل آئے گا۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ عوام مزید ٹیکس بھی دینیکیلئے تیار ہوجائیں گے لیکن اس سے کیا فائدہ ہوگا، مصطفی کمال اور وسیم اختر کے دور میں بھی ٹیکس وصول ہوتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں