حیدرآبادنائن وے پر ہائوسنگ اسکیمیں ڈائریکٹر ماسٹر پلان منیر سومرو غیرقانونی اسکیموں کا سہولت کار بن گیا
شیئر کریں
بغیر ریونیو و دیگر محکموں کے تصدیق کے این او سیز دینے کا سلسلہ جاری، بلڈر مافیا نے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا
فی ایکڑ پر ڈیڑھ سے دو لاکھ کی وصولی، منیر سومرو کو کرپشن، غیرقانونی ترقیوں ، بھرتیوں کے سنگین الزامات کا سامنا ہے،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز) ایک نائن وے پر ہائوسنگ اسکیمیں، ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی منیر سومرو غیرقانونی اسکیموں کے سہولت کار بن گئے، بغیر روینیو و دیگر محکموں کے تصدیق کے این او سیز دینے کا سلسلہ جاری، بلڈر مافیا نے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، فی ایکڑ پر ڈیڑھ سے دو لاکھ کی وصولی، منیر سومرو کو کرپشن، غیرقانونی ترقیوں ع بھرتیوں کے سنگین الزامات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرا?باد کے ڈائریکٹر منیر سومرو نے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے محکمہ روینیو سمیت متعلقہ محکموں سے تصدیق کے بغیر این او سیز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق منیر سومرو کی سربراہی میں منظم مافیا بلڈرز مافیا کی سہولتکار بن گئی ہے، ایم نائن موٹروے پر زمین کا رکارڈ مشکوک ہے اور منیر سومرو نے جعلی روینیو رکارڈ پر این او سیز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق منیر سومرو فی ایکڑ پر ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں، واضع رہے کہ منیر سومرو پر کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں و ترقیوں کے سنگین الزامات ہیں اور انہی الزامات میں منیر سومرو کو سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عھدے سے ہٹایا گیا تھا۔