میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی متحدہ کی پیپلزپارٹی شہید بھٹو سے قربتیں بڑھنے لگیں

بانی متحدہ کی پیپلزپارٹی شہید بھٹو سے قربتیں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان پیپلز پارٹی ”شہید بھٹو“ سے بانی متحدہ کی قربتیں بڑھنے لگیں مرتضیٰ بھٹو کی برسی پر متحدہ لندن کی جانب سے خراج عقیدت پیش کر دیا گیا پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بھی ملک کے مختلف شہروں میں برسی منائی گئی تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے مرتضیٰ بھٹو کی 24ویں برسی کے موقع پرمتحدہ لندن کا پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ مرتضیٰ بھٹوکے قاتلوں کی گرفتاری اب تک کیوں نہیں ہو سکی ہے ان کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہید کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا گیا ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مرتضیٰ بھٹو کی برسی کا اہتمام کیا گیا تھا اس ضمن میں ان کی روح کے ایصال ِثواب اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی با اثر شخصیات کی جانب سے شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنوں کی جا نب سے بھی مختلف شہروں میں مرتضیٰ بھٹو کی برسی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سانحہ 70کلفٹن کے شہیدوں کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر مین غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گڑھی خدا بخش میں روایتی طور پر رواں سال برسی نہیں منائی گئی ہے جس کا ازالہ کوئی دن نہیں کر سکتا ان کا کہنا تھا کہ ستمبر تو ہر بار آ تا رہے گامگر اگلی باراس کی اداس خوشبو میں صرف میرے شہید خاوند کا ماتم نہیں ہو گا بلکہ میری ماں کا دکھ بھی شامل ہوگا جو چند روز قبل اس جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں