میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرکے رہیں گے، آصف علی زر داری

حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرکے رہیں گے، آصف علی زر داری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰

سابق صدر آصف علی زر داری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانے نہیں ،حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرکے رہیں گے

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زر داری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانے نہیں ،حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کرکے رہیں گے ، اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے وہی آپ کی کامیابی ہے ،یہ کیا ہے نواز شریف کو براہ راست نہیں دکھا سکتے ، جنرل (ر) پرویز مشرف کو دکھا سکتے ہیں،مجھے لگتا ہے اے پی سی کے بعد پہلا بندہ میں ہی جیل میں ہوں گا۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک اپنے خطاب میں سب سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلاول کی دعوت پر اے پی سی میں شرکت کی، ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، مولانا نے اگر مجھے جیلوں میں نہ بھیجا ہوتا تو شاید میں پہلے آجاتا، مولانا کا کام ہی یہی ہے کہ کسی کو آسرا دے کر کہنا کہ چل میں آرہا۔ ہمیں پیمرا کی ضرورت نہیں ہے ، لوگوں کو پتہ ہے وہ ہمیں سن رہے ہیں اور سنتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہم سیاست میں ہیں ہم نے کبھی اتنی پابندیاں نہیں دیکھیں، ایک چینل کے سی ای او کو جیل میں ڈالا ہوا جبکہ ایک چینل کو لاہور سے بند کیا ہوا ہے ، یہ سب حکومت کی کمزوریاں ہیں، آج کل کی میڈیا کو بند کرنا یا رکھنا تقریباً نامکمل ہے کیونکہ آج کل ہر کوئی انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے ۔ اس موقع پر مریم نواز کو قوم کی بیٹی کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں انہوں نے کتنی تکلیف سہی ہوگی کیونکہ میری بہن اور بیوی نے بھی یہ سب کچھ دیکھا تھا، تاہم ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے مقصد کے لیے لڑتے رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں