میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کے ہاتھوں ایک اور پی پی رہنما گرفتار،سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

نیب کے ہاتھوں ایک اور پی پی رہنما گرفتار،سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما اور جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین عباس جاکھرانی کو گرفتار کرلیا۔بعدازاں انہیںسکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق عباس جکھرانی صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے کزن ہیں، ان کے خلاف تین ماہ سے فریال تالپور کو تحفے میں دی جانیوالی گاڑی کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں، اس کیس میں انہوں نے ضمانت لے رکھی تھی،تاہم گزشتہ روز ضمانت مکمل ہونے پر نیب نے گرفتار کیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی اومنی گروپ سے کی گئی تھی،اعجاز جاکھرانی کو اس سے قبل بائیس دسمبرکو ایف آئی اے کراچی نے طلب بھی کیا تھا۔نیب ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اعجاز جکھرانی کے فرنٹ مین پر جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی مرمت میں 15 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ 15 افراد کے اکاؤنٹس سے رقوم عباس جکھرانی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔واضح رہے کہ نیب اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کوگرفتار کر چکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں