میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نمرتا کی قتل سے دو روز قبل کی نہایت اہم ترین ویڈیو سامنے آ گئی

نمرتا کی قتل سے دو روز قبل کی نہایت اہم ترین ویڈیو سامنے آ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ آنجہانی نمرتا کی ایک اہم ترین ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق کالج کے کلاس روم میں معمول کی کلاس ختم ہونے کے بعد نمرتا اپنے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی سے گفتگو میں مصروف ہے ۔اس وڈیو میں تینوں کے درمیان ماحول تلخ محسوس ہورہا ہے ، یہ وڈیو مبینہ طور پر 13 ستمبر کی ہے جبکہ 2روز بعد 16ستمبر کو نمرتا کی لاش اس کے کمرے سے بازیاب ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا اور مہران ابڑو میں دو سال سے زائد عرصے سے قریبی تعلقات تھے اور ایک ہی سال میں کلاس فیلوز ہونے کی وجہ سے نمرتا مہران ابڑو سے شادی کی خواہشمند تھی تاہم مہران ابڑو نے پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا لیکن نمرتا کی ہلاکت سے کم و بیش ایک ہفتہ قبل مہران ابڑو نے اسے مکمل طور پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا جس پر نمرتا خاصی پریشان رہنے لگی اور مبینہ طور پر ڈپریشن میں آگئی۔ڈپریشن سے نکلنے کے لئے نمرتا نے بعض ادویات بھی استعمال کرنا شروع کردیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کی بھی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں اس صورتحال میں کسی اور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نمرتا کو قتل تو نہیں کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں