میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی تیاریاں مکمل

ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریس پر چھاپے جائیں گے جس کی نگرانی رینجرز اور ایف سی کے ذمہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 36 حلقوں کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جس میں بلوچستان اور سندھ کے لیے 11 لاکھ، خیبرپختونخوا کے حلقوں کے لئے 17 لاکھ جب کہ پنجاب اور اسلام آباد کے لیے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں چھاپے جائیں گے، پنجاب اور اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس اور خیبرپختونخوا کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جائیں گے۔ضمنی انتخابات میں پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گی جن کی رجسٹریشن کا عمل الیکشن کمیشن نے 17 ستمبر تک مکمل کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ کردہ وقت تک 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر 1993 پاکستانیوں نے خود کو ووٹر رجسٹر کرایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں