پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں پر ڈیم سرچارج نافذ کردیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں پر ڈیم چارج نافذ کردیاہے، مسافروں سے وصول ہونیوالی رقم ہر ماہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق بزنس اور اکانومی کلاس کے ٹرین ٹکٹوں پر ڈیم فنڈ لگادیا گیا ہے، 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر ایک روپیہ، اس زائد کے ٹکٹ پر 2 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ہر مسافر کو اے سی کلاس ٹکٹ پر 10 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، ڈیم فنڈ کی مد میں لی جانیوالی رقم کرائے کا حصہ نہیں ہوگی، اضافی رقم ہر ٹکٹ کے نیچے الگ سے ظاہر کی جائے گی۔ترجمان ریلویز کے مطابق ٹکٹوں سے حاصل ہونیوالی رقم ہر ماہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں بھیجی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے ٹکٹوں پر ڈیم فنڈ چارج نافذ کرنے کی ہدایت کی تھی۔