میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر،سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی این پی او منظوری واپس

ایف بی آر،سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی این پی او منظوری واپس

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

قابضین نے فلاحی بنیادوں پر قائم اداروں کومکمل فوائد سمیٹنے کا ہدف بنا لیا

دستاویز میں ڈاکٹر ارم آفاق، محمد عباس، طارق محمد امین ، فیروز کا ذکر موجود

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے سلیم حبیب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ٹیکس سال 2024 سے متعلق غیر منافع بخش ادارے یعنی این پی او (نان پرافٹ آرگنائزیشن)کی منظوری واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ یوں سلیم حبیب کی جانب سے خالصتاً فلاحی بنیادوں پر قائم اداروں کو قابضین نے مکمل فوائد سمیٹنے کا ہدف بنا لیا ہے۔ جس کی تائید ایف بی آر کے ریکارڈ سے ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا یہ حکم 25جون 2025کو جاری ہوا، جبکہ کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 2(36)(c) کے تحت کی گئی۔دستاویزات کے مطابق سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کے ضلع کورنگی میں رجسٹرڈ ادارہ ہے اور زیرِ بحث کارروائی یکم جولائی 2023سے 30؍جون 2024 کے ٹیکس پیریڈ، یعنی ٹیکس ائیر 2024 سے متعلق ہے ۔ایف بی آر کے آرڈر کے مطابق فاؤنڈیشن کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کے جواب میں ادارے کی جانب سے اپنا مؤقف اور مختلف دستاویزات پیش کی گئیں۔ ایف بی آر حکام نے جواب اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعداین پی اواسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے پیش کردہ وضاحتوں کو کافی تسلیم نہیں کیا۔ایف بی آر کے حکم نامے میں فاؤنڈیشن اور بیریٹ ہاڈسن سے متعلق معاملات کے ضمن میں متعدد افراد کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ سرکاری دستاویز میں ڈاکٹر ارم آفاق، ڈاکٹر حسن تھرانی، محمد عباس، طارق محمد امین اور محمد فیروز عالم سمیت متعلقہ افراد کا ذکر موجود ہے ۔ ایف بی آر نے اپنے فیصلے میں فاؤنڈیشن کے مالی معاملات، ادارے کے فنڈز کے استعمال، متعلقہ کمپنی اور فاؤنڈیشن کے درمیان مالی روابط اور دستیاب عدالتی و دستاویزی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔حکم میں این پی اوکے لیے مقرر قانونی شرائط اورانکم ٹیکس قواعد2002کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا گیا کہ متعلقہ قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی بنیاد پر فاؤنڈیشن کی این پی اومنظوری برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔نتیجتاً ایف بی آر نے سلیم حبیب فاونڈیشن کی این پی اومنظوری واپس لینے کا حکم جاری کردیا، جس کے بعد این پی اوحیثیت سے منسلک ٹیکس مراعات بھی متاثر ہوں گی۔یہ حکم کمشنر اِ ن لینڈ ریونیو، زون ۔I، لارج ٹیکس پیئر دفتر (ایل ٹی او)، کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا، جبکہ سرکاری دستاویز کے آخری صفحے پر کمشنر ان لینڈ ریونیو نجیب اللہ کا نام درج ہے ۔سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بنیادی طور پر تعلیمی اور فلاحی مقاصد کے لیے قائم کی گئی تھی، تاہم ایف بی آر کے اس فیصلے کے بعد ٹیکس سال 2024کے حوالے سے اس کی این پی اوحیثیت اور اس سے وابستہ ٹیکس مراعات برقرار نہیں رہیں۔واضح رہے کہ یہ خبر ایف بی آر کے 25؍جون 2025کے سرکاری حکم نامے میں درج حقائق اور نتائج کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔
سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں