سندھ بلڈنگ، کثیر المنزلہ ناجائز عمارتوں کوآصف رضوی کی سرپرستی
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈائریکٹر آصف رضوی کثیر المنزلہ ناجائز عمارتیں تعمیر کروارہے ہیں ، اس مقصد کے لیے نجی ٹیم بھی بنا رکھی ہے ،جس کا مقصد غیرقانونی تعمیرات مافیا سے معاملات طے کرنا ہیں ،خطیر رقم وصولی کے لیے بلڈر مافیا کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے ، اس وقت جمشید روڈ پر پلاٹ نمبر 715 ،713 پر پورشن کی تعمیرات منظم انداز میں جاری ہے،جس کے عوض خطیر رقم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔