حماس کے قبضے سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔حماس کے جنگجو انھیں 7 اکتوبر کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاشیں ملنے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو کب اور کس نے مارا۔البتہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بتایا تھا کہ خان یونس اور دیر البلاح کے وسطی قصبے کے مضافات میں کارروائی کی گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے انٹرنیٹ کی تقسیم کے مقام پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ریکوری آپریشن آئی ڈی ایف نے سیکورٹی ایجنسی شن بیٹ کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ جس کے دوران 6 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔لاشوں کی شناخت یاگیو بوششتاب، الیگزینڈر ڈینسیگ، ابراہام موندر، یورام میٹزگر، ہیم پیری اور برطانوی نژاد اسرائیلی نداو پوپل ویل کے نام سے ہوئی ہے اور حماس کے جنگجو انھیں 7 اکتوبر کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے۔