کراچی کے 7سرکاری ہائیڈرنٹس پر پانی کی سپلائی بند
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث باہتر انچ کی لائن پھٹنے کے بعد کراچی کے 7سرکاری ہائیڈرنٹس پر بھی پانی کی سپلائی بند ہوگئی۔ جس کی وجہ سے شہری مزید پریشان ہوگئے کراچی میں شہریوں کواب قانونی ہائیڈرنٹس سے بھی پانی میسر نہیں۔دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی عدم فراہمی سے کراچی کے ضلع وسطی میں شہر کے سب سے بڑے سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ کا بھی پانی بند ہوگیا۔۔ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر شہری ٹینکر کے حصول کے لیے دھکے کھاتے نظر آئے۔سخی حسن ہائیڈرنٹ کی انتظامیہ نے شہریوں کو ٹینکر نہ ملنے کی وجہ دھابے جی سے آنے والی پانی کی للائن پھٹنے کو قرار دیا۔کراچی میں فراہمی آب سے محروم عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ پھٹنے والی لائن کی فوری مرمت کی جائے تاکہ پانی کی فراہمی بحال ہوسکے۔۔