میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو ریگولر کرنے کی تیاری

کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو ریگولر کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کورونا وائرس میں بھرتی ملازمین کے لئے اچھی خبر،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس میں کانٹریکٹ پر بھرتی عملے کو ریگولر کرنے کی سمری تیار کرلی۔کوڈ 19 میں بھرتی کیئے گئے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل صحت کی جانب سے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا گیا۔عارضی طور پر بھرتی ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے کی جانی والی چھان بین کی تفصیلات سیکریٹری صحت کے حوالے کر دی گئیں۔مخلتف اضلاع کے 4502 کانٹریکٹ ملازمین میں سے صرف 2957 عملے کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی ، ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے متعلقہ اسپتالوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔۔کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو جون 2024 تک ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تنخواہیں بھی ادا کی گئی ہیں، ان ملازمین میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ڈیٹا انٹری آپریٹر ،، والنٹیئرز شامل ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں