میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے تاجروں کا بجلی بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان

کراچی کے تاجروں کا بجلی بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے تاجروں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کراچی کی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔کنوینر تاجر ایسوسی ایشنز ایکشن کمیٹی محمد رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں، ہوشربا مہنگائی کے باعث تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کراچی کے تاجروں کا دوسرا احتجاج بدھ 23اگست کو ریگل چوک پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاجر عوام کے ساتھ مہنگائی کے دلدل میں دھنستے جارہے ہیں اور ادھار پر لیے گئے مال کی ادائیگیوں سے قاصر ہوگئے ہیں، تاجروں کی اکثریت اپنی بچت شدہ آمدنی استعمال کررہی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ تاجر نادہندہ ہورہے ہیں اور اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ کے تاجر 23اگست کو بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے، ٹمبر مارکیٹ کے بعد کراچی کی دیگر مارکیٹس بھی بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت پروٹوکول سسٹم کو ختم کرے، پروٹوکول سسٹم پر بھاری اخراجات کو بند کیا جائے، قوت خرید متاثر ہونے سے تاجروں کی آمدنی 25فیصد، اخراجات 75فیصد ہوگئے، جب کاروبار نہیں ہوگا تو ٹیکسوں کی وصولیاں بھی ناممکن ہوجائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں