مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اپنا کردار ادا کرو نگی، مشعال ملک
ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
معاون خصوصی وزیر اعظم برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مظالم پر اپنا مثبت کردار ادا کرو نگی۔ اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے ہر مظلوم کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی زیر حراست نوجوانوں کا کیس عالمی دنیا کے سامنے رکھا جائیگا۔ مشعال ملک نے کہاکہ اپنے مثبت کردار سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے رکھوںگی،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔مشعال ملک نے کہاکہ دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔