میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم آخری مراحل میں ہیں، پوتے  نے جمی کارٹر کی صحت سے خبردار کر دیا

ہم آخری مراحل میں ہیں، پوتے نے جمی کارٹر کی صحت سے خبردار کر دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

جوش کارٹر نے اپنے دادا سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی صحت کے بارے میں بات کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ہم آخری باب میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر کی عمر 98 سال ہے ۔ انہیں فروری میں ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ جارجیا میں اپنے گھر منتقل ہو گئے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال گھر میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جوش کارٹر نے کہا سابق صدر نے 2015 میں دماغی کینسر پر قابو پا لیا تھا لیکن انہیں 2019 میں کئی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور پھر انہوں نے دماغ کی سرجری کرائی تھی۔ جوش کارٹر نے اپنے دادا کے بارے میں مزید کہا کہ اگرچہ ان کی عمر تقریبا 99 سال ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ انہیں کتنی نیک تمنائیں ملتی ہیں اور ان کے لیے لوگوں کی محبت کو ہم محسوس کرتے ہیں۔ اپنی دادی روزلین کارٹر جنہیں ڈیمینشیا ہے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تشخیص سے واقف ہیں اور وہ اب بھی جانتی ہیں کہ ہم کون ہیں۔ ہم ان کا خاندان ہیں اور یہ سب سے اہم حصہ ہے۔ میری دادی اب بھی نئی یادیں بنانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جمی کارٹر کے لیے اپنی بیوی کو اپنی کچھ یادوں سے محروم ہوتے دیکھنا مشکل ہے لیکن وہ اب بھی ہاتھ تھامے ہوئے ہیں اور یہ حیرت انگیز ہے۔ جمی کارٹر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ وہ 1977 سے 1981 تک صدارت پر فائز رہے اور دوسری بار ریپبلکن رونالڈ ریگن سے ہار گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں