میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں کسی ملک نے مداخلت کی تومقابلہ کریں گے ،طالبان کا انتباہ

افغانستان میں کسی ملک نے مداخلت کی تومقابلہ کریں گے ،طالبان کا انتباہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی نے مداخلت کی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور کثیر الجہتی نظام بنانے میں طالبان کی مدد کریں۔ترجمان طالبان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر مداخلت ہوئی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔علاوہ ازیں طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جمہوری طرز کی حکومت نہیں ہوگی۔ ملک کا نظام ایک شوری کونسل چلائے گی اور طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخون زادہ اس کے سپریم لیڈر ہوسکتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان وحیدالدین ہاشمی نے بتایا کہ ابھی ایسے بہت سارے امور طے کرنے ہیں کہ طالبان کس طرح افغانستان کو چلائیں گے تاہم یہ بات یقینی ہے کہ افغانستان جمہوری ملک نہیں ہوگا۔برطانوی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی جمہوری نظام نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے ملک میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔طالبان کے ترجمان وحیداللہ ہاشمی نے کہاکہ نئی قومی فورس تشکیل د ے رہے ہیں جس میں سرکاری فوجیوں کو بھی شامل کیا جائے گا، طالبان نے افغان مسلح افواج کے سابق پائلٹوں اور فوجیوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔ ایک انٹرویو میںہاشمی نے کہا کہ طالبان کو بالخصوص پائلٹوں کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی پائلٹ نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے افغانستان پر قبضے کے دوران بہت سے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو مختلف ہوائی اڈوں پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے پائلٹوں سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں، وہ ہمارے بھائی ہیں،یہ ان کی حکومت ہے۔ ہم نے بہت سے پائلٹوں کو فون کیا ہے اور دیگر پائلٹوں کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ ان سے بات کرسکیں اور انہیں اپنی ملازمت پر لوٹ آنے کے لیے مدعو کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں