میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت احتساب، اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی وزیراعظم

حکومت احتساب، اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت احتساب اور اصلاحات کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے نئے پارلیمانی سال کا کیلینڈر پیش کیا تو وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال میں ہر مہینے اجلاس ہوگا پارلیمنٹ 133 دن کام کریگی، ملکی و قومی مفاد کی قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے پارلیمانی امور کی بہترین انجام دہی پر بابر اعوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب اور ریفارم کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی، 5 سال میں ادارہ جاتی تبدیلی کا ایجنڈا پورا کر دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں کئے گئے کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات کی نتیجے میں مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں