میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو ٹکڑے کرکے وڈیروں کی کالونی بنانے کی سازش ہے، آفاق احمد

کراچی کو ٹکڑے کرکے وڈیروں کی کالونی بنانے کی سازش ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں نئے ضلع کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اسے وڈیروں کی کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ناکام بنانے کیلئے مہاجر عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔ اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی اسٹیک ہولڈر نہیں ہے اس لئے اسے اس بات کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ آمرانہ فیصلے یہاں کی عوام پر مسلط کرے، کراچی کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے اسٹیک ہولڈر ہی کرسکتے ہیں اور اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے ہم شہر کو ٹکڑے کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ بلدیاتی مدت کے اختتام پر کیماڑی ضلع کے قیام کی کوشش دراصل بلدیاتی نظام ہائی جیک کرنے کی سازش ہے جو اس سے قبل ضلع شرقی کے ٹکڑے کرکے ملیر ضلع بنا کر رچائی جاچکی ہے جس کا خمیازہ آج تک ملیر کے شہری علاقے بھگت رہے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی ضرورت کیماڑی ضلع نہیں جنوبی سندھ صوبہ ہے ، جنوبی سندھ صوبے کی مخالفت میں اچھل کود کرنے والوں کی جانب سے کراچی کو سات ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کوشش اس متعصبانہ و منافقانہ رویوں کا اظہار ہے جو سندھ کی حکمراں جماعت کا وطیرہ رہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ نئے صوبے کے قیام کے خلاف پیپلز پارٹی کی آواز سے آوازملانا اپنی کامیابی سمجھ رہے ہیں انکی آنکھیں اب کھل جانی چاہئے، پی پی کی حکومت مہاجروں اور کراچی کی کبھی خیر خواہ نہیں رہی ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی ڈھائی کروڑ عوام کی ضرورت انتظامی بنیادوں پر جنوبی سندھ صوبے کا قیام ہے لسانی بنیادوں پر نئے ضلع کا قیام نہیں ، شہر کی لسانی تقسم سے بھڑکنے والی آگ لمبے عرصے تک کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بنی رہے گی جس کا نقصان ناصرف کراچی بلکہ پورے ملک کو اٹھانا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے ، شہر بچانے کیلئے مہاجر عوام کھڑے ہوجائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں