میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک ،معمر صدر عارف عثمانی کی تعیناتی سے ادارہ زبوں حالی کا شکار

نیشنل بینک ،معمر صدر عارف عثمانی کی تعیناتی سے ادارہ زبوں حالی کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

(رپورٹ :عمران ذاکر) ملک کے سب بڑے سرکاری مالیاتی ادارے نیشنل بینک آف پاکستان ضعیف العمر صدر عارف عثمانی کی تعیناتی نے بینک کی زبوں حالی میں مزید اضافہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق نئے صدر کی تعیناتی کے بعد بینک کے حالات جوں کے توں ہیں۔ بینک میں اقربا پروری اورکرپشن کلچر موجودہ ضعیف العمر صدر عارف عثمانی ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق عارف عثمانی کی نئے صدر کے طور پر تعیناتی کے بعد دوماہ قبل ایک انتہائی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بینک میں مختلف قسم کی بدعنوانیوں میں ملوث آٹھ سو سے زائد فائلوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ جس پر صدر نے واضح کیا تھا کہ اس میں بڑے پیمانے پر ملوث بدعنوانوں کو جن کے معاملات کسی بھی سطح پر ایف آئی اے اور نیب میں زیر تفتیش ہیں ، کو بینک سے فارغ کردیا جائے گا۔ جبکہ چھوٹے بدعنوانوں کو مختلف بہانوں سے بینک کے اندر ہی رکھا جائے گا۔ مگر ضعیف العمر عارف عثمانی کے فیصلے بھی ان کی عمر کی مناسبت سے انتہائی سست رفتار ہیں، اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں معاملات کو ایک طرف ڈالنے اور ایک بار پھر آنکھیں بند کرلینے کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ حیران کن فیصلہ حال ہی میں HR (ہیومن ریسورسز) ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ایم اے پاس خاتون اسماء شیخ کو تعینات کرنے کی صورت میں سامنے آیا جن کی متعلقہ شعبے میں تعلیمی قابلیت کچھ بھی نہیں۔ اس سے قبل اسماء شیخ ٹی سی ایس میں خدمات نجام دے رہی تھیں جہاں سے 400 ملازمین کو سبکدوش کیا گیا تھا ۔ ادارہ اس وقت شدید مالی دبائو کا سامنا کررہا ہے۔ ان کی تعیناتی سے قبل ایک اور نااہل کرپشن زدہ CRBG چیف ناہید سلطانہ کو جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے، اسماء شیخ اپنی ناتجربہ کاری اور شدید سیاسی دبائو کے بنا پر اپنی ذمہ داریاںادا کر نہیں پارہی ہیں جس کی وجہ سے آئی ڈی ڈبلیوکی 800 سے زائد فائلوں پر مینجمنٹ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کی کارکردگی اور سالانہ منافع نیشنل بینک سے کہیں زیادہ بڑھ رہا ہے اور اس میں بہتری کے کوئی امکانات بھی نظر نہیں آرہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں