میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوہدری شوگر ملزکیس ، مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

چوہدری شوگر ملزکیس ، مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزم کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔بدھ کو لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اور یوسف عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب لاہور کے حوالہ کر دیا۔ عدالت نے نیب کو دونوں ملزمان کو دوبارہ چار ستمبر کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ کے ہمرہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کے روز لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مریم نواز اور یوسف عباس کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔ نیب حکام نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو عدالت میںپیش کیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے عدالت میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس تفتیش میں تعادن نہیں کر رہے جس کی وجہ سے تفتیش میں پیش رفت نہیں ہو سکی۔حافظ اسداللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی جائے تاکہ تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ دوران سماعت اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اور خواجہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ،مریم نواز کی جانب سے پیش ہوئے اور دونوں وکلاء نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی اور نیب حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔ سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر (ن)لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں