میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور، غلط انجکشن لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق

لاہور، غلط انجکشن لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور میں غلط انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث غلط انجکشن لگانے سے آٹھ سالہ عبدالہادی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بچے کو پیٹ میں معمولی درد ہونے پر نجی کلینک لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے آئی وی انجکشن کی بجائے آئی ایم انجکشن لگا دیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔۔بچے کے والد کے مطابق عبدالہادی کو ڈاکٹر امیر ترین کے کلینک لے گئے جہاں پر ڈرپ لگانے کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اور دوسرے ہسپتال ل پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گیا۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے متعدد بار ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کیلئے اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بچے کے والد نے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں