پنجاب حکومت نے صنم جاوید کی رہائی کا فیصلہ چیلنج کردیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے رہا کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اپیل سپریم کورٹ رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ صنم جاوید کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں پراسیکیوشن کے دلائل کو نظر انداز کیا ہے، استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صنم جاوید کو رہا کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔