میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کا بل غریبوں ہی نہیں ہر ایک کیلئے مصیبت بن چکا، نواز شریف

بجلی کا بل غریبوں ہی نہیں ہر ایک کیلئے مصیبت بن چکا، نواز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل غریب لوگوں کیلئے ہی نہیں ہر ایک کیلئے مصیبت بن چکا، ہم نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018 سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتا ہے، ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کیلئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں