میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بورڈ آف ریوینیو میں جعلی دستخط کے ذریعے بھرتیوں کا انکشاف

سندھ بورڈ آف ریوینیو میں جعلی دستخط کے ذریعے بھرتیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بورڈ آف ریوینیو میں جعلی دستخط کے ذریعے بھرتیوں کے انکشاف ہونے پر اسسٹنٹ سیکریٹری نے تمام متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ریوینیو میں جعلی دستخط کے ذریعے بھرتیوں کے انکشاف ہونے پر اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ آف ریوینیو نے چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں کو خط ارسال کردیا۔خط میں انکشاف کیا گیا کہ منسٹریل سطح پر روینیو فیلڈ کے جعلی آرڈر نکالے گئے ہیں اور افسران کے جعلی دستخط سے جعلسازی کی گئی ہے، واٹس ایپ گروپس و افسران کو بھیجے گئے تصدیقی خطوط سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے۔خط میں اسسٹنٹ سیکریٹری نے لکھا کہ بورڈ آف ریوینیو نے کسی کو تقرری کا یا آفرلیٹر جاری نہیں کیا، ایسے کسی بھی ملازمت نامے کو قبول نہ کیا جائے اور فوری نشاندہی کرکے فراڈ کنندگان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔خط کے متن کے مطابق ایسے آرڈر کی کاپی تصدیق کے لیے بورڈ کو بھیجی جا سکتی ہے اور دستاویز جعلی ہونے پر قواعد کے تحت سخت فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں