سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کا شعبہ انسداد اتائیت کمائی کا ذریعہ بن گیا
شیئر کریں
سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کا شعبہ انسداد اتائیت کمائی کا ذریعہ بن گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈاکٹر اویس گل سومرو کی سرپرستی میں نام نہاد صحافیوں کی ٹیم سرگرم ہوگئی،مختلف اسپتالوں اور کلینکس کوسیل کر کے ماہانہ بھتہ فکس کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے قائم سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن اطائیت کے فروغ کا زریعہ بن گیا ہے،حاصل اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن میں موجود چند کالی بھیڑیں اپنی جیبیں بھر رہیں،زرائع کے مطابق سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے شعبہ انسداد اطائیت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس گل سومرو نے مختلف علاقوں میں اپنے ایجنٹس مقرر کر رکھے ہیں جن میں کچھ سوشل میڈیا پر اسپتالوں اور کلینکس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور کچھ کرپٹ ونام نہاد صحافی بھی ان سے ملے ہوئے ہیں اور ڈاکٹروں و اسپتالوں کے مالکان کو بلیک میل کرکے ان سے رقوم بٹقرتے ہیں جس سے نہ تو جرمانے کی مد میں رقم سرکاری خزانے میں جارہی ہے اور نہ ہی اطائیت کو کنٹرول کرنے کے زریعے عوام کوکسی قسم کا ریلیف مل رہا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی اور کلفٹن کے علاقوں میں چھوٹے اسپتالوں اور کلینکس کو ڈاکٹر عاصم حسین کے نام پر ہراساں کیا جاتا ہے،زرائع کے مطابق بلیک میلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ ڈاکٹر اویس گل سومرو خود رکھتا ہے جبکہ باقی رقم اپنے کارندوں میں تقسیم کرتا ہے اس سلسلے میں موقف جاننے کے لیئے ڈاکٹر اویس گل سومرو سے رابطہ کیا تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم ہوتے کون ہو مجھ سے پوچھنے والے۔