نگران سیٹ اپ ،مشاورت کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل
شیئر کریں
نگران سیٹ اپ اور نگران وزیراعظم کے معاملے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مشاورت کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے نگران سیٹ اَپ کی مشاورت کے لیے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، سردار ایاز صادق اور اسحاق ڈار شامل ہیں، مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ایف)، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی پارٹی قائد نوازشریف سے براہ راست رابطے میں رہے گی، کمیٹی قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعظم سمیت سیاسی معاملات پر بات چیت کرے گی۔