میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہل پارک میں سرفراز غیر قانونی چارڈ پارکنگ فیس وصول کرنے لگا

ہل پارک میں سرفراز غیر قانونی چارڈ پارکنگ فیس وصول کرنے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہل پارک میں سرفراز غیر قانونی چارڈ اینڈ پارکنگ فیس وصول کرنے لگاغیر قانونی دھندے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم سی ایسٹ احمد اور انسپکٹر شعیب حصہ دار ہیںسکیورٹی انچارج CPLC عمران اور انتظامیہ ہِل پارک کی رضامندی غیر اخلاقی حرکات ہونے لگیںتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں واقع ہِل پارک میں پارکنگ مافیا کے سرغنہ سرفراز ملتانی غیر قانونی پارکنگ فیس اور انٹری فیس وصول کرنے لگا جبکہ کے ایم سی کے جاری کردہ پارکنگ ریٹ لِسٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس دس روپے ہائی روف،کار، رکشہ کے تیس روپے مقرر ہیں لیکن یہاں تو تمام حقائق کے برعکس ہے موٹر سائیکل پارکنگ تیس روپے اور کار، ہائی روف اور رکشہ کی پارکنگ فیس 70 روپے تک وصول کیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ شہریوں سے انٹری فیس کے نام پر بھی چالیس روپے غیر قانونی طور پر چوکیاں بنا کر وصول کرنے کا دھندہ جاری ہے باوثوق زرائع نے نمائندہ جرآت کو بتایا کہ سرفراز نامی پارکنگ مافیا کے سرغنہ کی سرپرستی ڈی ایم سی ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ احمد ، ڈی ایم سی انسپکٹر ایسٹ شعیب اور متعلقہ انتظامیہ کرتی ہے غیر قانونی طور پر پارکنگ اور انٹری فیس سے حاصل وصول ہونے پیسے میں پارکنگ ٹھیکیدار سرفراز ،ڈی ایم سی ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ احمد ، ڈی ایم سی انسپکٹر ایسٹ شعیب، سکیورٹی انچارج سی پی ایل سی ہل پارک عمران اور متعلقہ تھانہ حصہ دار ہیں حکومت سندھ اور اعلٰی عدلیہ نے پارکنگ فیس اور پارکوں میں انٹری فیس لینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے دوسری جانب پارک انتظامیہ اور سی پی ایل سی انچارج کی رضامندی سے جوڑے سرعام غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھائی دیتے ہیں شہریوں نے نمائندہ جرآت کو بتایا کہ ہِل پارک انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہل پارک کی لینڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جہاں جوڑے سرعام غیر اخلاقی حرکات میں مگن ہوتے ہیں موجودہ ہِل پارک فیملیز کے قابل نہیں رہا حکومت اور انتظامیہ پارکس کو یہاں کا دورہ لازماً کرنا چاہیئے تا کہ حقائق واضح ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں