میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واجبات کی وصولی ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد نے ڈنڈہ اٹھا لیا

واجبات کی وصولی ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد نے ڈنڈہ اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) واجبات کی وصولی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد نے رہائشی اسکیموں کے خلاف ڈنڈہ اٹھا لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز کاکا نے 15 اسکیموں کو نوٹس جاری کردیئے، گلشن فاطمہ، ڈی ہومز، ایشین ڈومینو، رحمان ریزڈنسی، فاطمہ ٹاؤن، مغل سٹی، نور انکلیو، حمزہ گارڈن، کرسٹل ویلی، گلشن نور، مدر سٹی و دیگر ڈیفالٹر میں شامل، این او سی کینسل کرنے کا عندیہ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد نے مختلف رہائشی اسکیموں سے واجبات کی وصولی کیلئے ڈنڈہ اٹھا لیا ہے، ڈائریکٹر جنرل فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ شیراز کاکا 15 ہائوسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں کے پر ادارہ ترقیات کے کروڑوں روپے کی واجبات ہیں جنہیں وہ ادا کرنے سے گریزاں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر نے گلشن فاطمہ، ڈی ہومز ،ایشین ڈومینو ،رحمان ریزڈنسی ،فاطمہ ٹاؤن ،مغل سٹی ،نور انکلیو ،حمزہ گارڈن، کرسٹل ولاز، سنگم ویو، ریم انڈسٹریل زون، گلشن نور ریزڈنسی، مدر سٹی عمران ریزڈنسی اور ال امین ریزڈنسی نامی ہائوسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا یہ کہ بقایاجات جمع نہیں کروائی گئیں تو کارروائی ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اگر مذکورہ رہائشی وکمرشل اسکیموں نے بقایاجات جمع نہیں کروائے تو این او سیز کینسل کر دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں