ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی کارکنان میں تنازع شدت اختیارکرگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز ) پنجارے تھانے کے حدود میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کارکنان میں تنازع شدت اختیار کیا گیا، ایم کیو ایم کارکنان کے طویل دہرنے کے بعد پیپلزپارٹی کے یو سی چیئرمین و دیگر کے خلاف مقدمہ درج، مقدمہ اقدام قتل دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا، گرفتاری نہیں ہوئی، ایس ایچ او، تفصیلات کے مطابق پنجاری تھانے کے حدود میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کارکنان میں بلدیاتی انتخابات سے شروع جھگڑا شدت اختیار کر چکا ہے، کچھ دن قبل ایم کیو ایم کے یو سی چیئرمین شہباز قریشی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، واقعے کام مقدمہ عدالتی احکامات پر پنجاری تھانے پر درج کیا گیا ہے، تھانہ پنجاری پر جاوید قریشی کی مدعیت میں داخل مقدمے میں اقدام قتل و دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں جبکہ مقدمے میں پیپلزپارٹی رہنما چوہدری نظام آرائین کے بیٹے یو سی چیئرمین چوہدری شانی آرائین و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، ایس ایچ او پنجاری کے مطابق مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، واضح رہے کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم حیدرآباد کے ذمہ داران، رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی، دلاور قریشی اور کارکنان نے پنجاری تھانے پر مقدمہ درج کرنے کیلئے کئی گھنٹے دہرنا دیا اور رات دیر سے مقدمہ درج کیا گیا۔