میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن مذاکرات، فریقین مذاکرات تیز کرنے پر متفق

افغان امن مذاکرات، فریقین مذاکرات تیز کرنے پر متفق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے دوران فریقین نے افغانستان میں تنازعہ کے فوری منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے اپنے مزاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے قطرحکومت کی میزبانی میںافغان سینئر رہنماوں کے دو روزہ مزاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے اس تصفیے تک پہنچنے کی ضرورت کا اعتراف کیا جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں افغانستان کے تمام مردوں اور خواتین کے مفادات اور جذبات کی عکاستی کرتا ہو، افغان رہنماوں نے اس بات کا بھی عہد کیاکہ وہ سینئر سطح پر اس وقت تک مزاکرات میں مصروف رہیں گے جب تک ایسا حل نہیں نکل آتاہے اور اس مقصد کے لئے وہ دوبارہ اکھٹے ہونگے،علاوہ ازیں دونو ں اطراف کی قیادت نے اپنے متعلقہ مزاکراتی نمائندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزاکرات کا عمل تیر کریں ،مشترکہ بیان کے مطابق تمام فریقن اس بات کو یقینی بنائیں گے ۔دریں اثناء دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں