میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک لبیک کوآزادکشمیرالیکشن میں حصہ لینے کی کھلی چھوٹ

تحریک لبیک کوآزادکشمیرالیکشن میں حصہ لینے کی کھلی چھوٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ : شعیب مختار )31سیاسی جماعتوں کے دانت کھٹے ہو گئے آزادکشمیر میں انوکھی تبدیلی آ گئی ضمنی انتخابات کے بعد آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں کالعدم جماعت کی جانب سے 32حلقوں میں اپنے امیدوار اتار دیے گئے تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میںریفرنس تاحال دائر نہ کیا جا سکا الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کو انتخابات میں حصہ لینے کی کھلی چھوٹ دیدی پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان میں کانٹے کے مقابلے کاامکان317آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئے4 روز بعد کشمیر کے سلطان کا حتمی فیصلہ سامنے آ ئے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کے کئی روز بعد بھی سپریم کورٹ سے رجوع نہ کیے جانے پر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کوکلین چٹ مل گئی ہے جس کے بعد مذکورہ جماعت نے 25جولائی کو 45حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں ”کرین” کے انتخابی نشان پر اپنے 32امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں ۔جن میں ایل اے 1 میرپور 1سے فیصل مشتاق ،ایل اے2میر پور 2سے چوہدری محمد خلیق الزماں،ایل اے3 میر پور3 سے عمیر اصغر ،ایل اے 4میر پور 4سے چوہدری محمد عبدالعزیز ایڈوکیٹ ،ایل اے5بھمبر1سے محمد خورشید احمد نقشبندی ،ایل اے 6بھمبر2 سے غلام قادر طفیل،ایل اے 7بھمبر 3سے محمد زبیر قادری ،ایل اے 9کوٹلی 2سے محمد شبیر نعیم ،ایل اے 10کوٹلی 3سے ڈاکٹر محمد تسنیم عظیم ،ایل اے11کوٹلی 4سے محمد حبیب حیدر ،ایل اے12 کوٹلی 5سے ارشد محمود سلطانی ،ایل اے13کوٹلی 6سے عبدالغفور تابانی ،ایل اے 14باغ 1سے مفتی محمد نعمان عباسی ،ایل اے15باغ 2سے سردار مسعود حیات ،ایل اے16باغ 3سے محمد صدام عزیز چوہدری ،ایل اے17باغ 4سے ،تنویر الحسن صدیقی ،ایل اے18پونچھ 1سے احمد رشید ساگھر،ایل اے 20پونچھ 3سے علامہ محمد شفاعت حسین ،ایل اے 23پونچھ 6سے سردار پرویز اختر ،ایل اے 24پونچھ 7سے ذوالفقار علی عطاری ،ایل اے 25نیلم ون 1سے ڈاکٹر محمد ایوب آزاد ،ایل اے 26نیلم 2سے میاں خوبیب نقشبندی ،ایل اے 28مظفر آ باد 2سے سید شبیر حسین کاظمی ،ایل اے 29مظفر آباد 3سے ملک فیاض احمد اعوان ایڈوکیٹ ،ایل اے 30مظفر آ باد 4سے شوکت حسین مجادادی ،ایل اے 31مظفر آ باد 5سے حافظ محمد اشرف علی ،ایل اے 33مظفر آ باد 7سے مجاہد مصطفی ،ایل اے 34جموں 1سے فضل الرحمن،ایل اے36جموں 3سے رانا محمد عدنان جمیل ،ایل اے37جموں 4سے میاں ارسلان رشید ،ایل اے 39جموں 6سے راشد محمود ،ایل اے 44ویلی 5سے نصیر اللہ خان درانی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیںجبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نامزاد امیداور بھی اپنی جیت کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات 2021میں45نشستوں پر 708امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کے تحت 32لاکھ 20ہزار 546رائے دہندگان اپنی رائے کے ذریعے نمائندے منتخب کرینگے جن میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کے حلقوں کے ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 3ہزار 456بتائی جاتی ہے ۔دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز کے ذریعے آزاد کشمیر کی عوام کواپنی جانب متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے جس نے وہاں کی مقامی سیاسی جماعتوں کو سیخ پا کر دیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے فرانسیسی خاکوں کیخلاف آواز بلند کرنے والی مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دیے جانے اور سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کرنے کا سیاسی فائدہ مذکورہ جماعت کو پہنچنے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے چند ماہ قبل کالعدم جماعت کی جانب سے شہر قائد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249کے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیا گیا تھا جس میں مذکورہ جماعت کے امیدوار نذیر احمد کمالوی 10664ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر نمایاں رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں