میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(نیشنز ہاکی کپ) پاکستان کے ہاتھوں فرانس کو شکست

(نیشنز ہاکی کپ) پاکستان کے ہاتھوں فرانس کو شکست

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموںکا مقابلہ
پاکستان نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ،پینلٹی شوٹ آٹس پر گولسے برتری

نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی تاہم 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں تیسرے کواٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ کا اپنا دوسرا گول اسکور کرکے میچ 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔تاہم چوتھے کواٹر کے اختتام لمحات میں فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کردیا۔جس کے بعد میچ پینلٹی شوٹ آٹ مرحلے میں چلا جس میں پاکستان نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پاکستانی گول کیپر منیب الرحمان نے لیوک ووڈ وکٹر، ٹینیوز ایٹینی اور ایسمینجوڈ زیویئر کی شوٹ آٹ روک کر فتح پاکستان کی فتح کو یقنی بنایا۔ پاکستان کی جانب سے افراز، شاہد حنان اور رانا وحید نے پینلٹی شوٹ آٹس پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں