میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، لیاقت آباد سی ایریاکمرشل تعمیرات کو ڈی جی کی سرپرستی حاصل

سندھ بلڈنگ ، لیاقت آباد سی ایریاکمرشل تعمیرات کو ڈی جی کی سرپرستی حاصل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے غیر قانونی تعمیرات مافیاکو کھلی چھوٹ دے دی ،کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں کمرشل تعمیرات کرنے والی مافیا کے حوصلے بلند ہوگئے ،ڈی جی سسٹم نے حسب روایت کے قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروارکھی ہیں ، ضلع وسطی لیاقت آباد سی ایریا پلاٹ نمبر 23/11 ، سی 9 اور 16/26 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، یہ اجازت ڈائریکٹر علی اسد نے خطیر رقم وصولی کے بعد دی ہے ، جس میں انہیں ضمانت دی گئی ہے کہ ناجائز تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائی نہیں کی جائے گی ، متاثرین کے مطابق تنگ گلیوں میں کمرشل تعمیرات سے جہاں سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے وہاں آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے مگر متعلقہ ادارے بھاری چمک کے سامنے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں