میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور جتنا بڑا تو گلستان جوہر ہے، مرتضیٰ وہاب

لاہور جتنا بڑا تو گلستان جوہر ہے، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر شہر قائد میں ایک لاکھ 44 ہزار ٹن جبکہ لاہور میں صرف 46 ہزار ٹن کچرا اور آلائشیں اٹھائی گئیں، جتنا بڑا لاہور ہے، اتنا تو ہمارا گلستان جوہر ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا شہر کے 7اضلاع میں 99کلیکشن پوائنٹس اور 3لینڈ فل سائٹس تھیں جنہیں یومیہ بنیادوں پر کلیئر کیا گیا اور آج ایک لاکھ44ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ تمام کلیکشن پوائنٹس کو کلورین سے صاف بھی کیا گیا، بلدیاتی عملے نے گرمی کے باوجود بطور ہیرو کام کیا۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مسائل پر قابو پانا شروع کر دیا ہے مگر ماضی کے 45 سال کا بگاڑ میں فورا ختم نہیں کر سکتا، یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دی ہے ، کے فورکے لیے وفاق سے گزارش کروں گا کہ جلدی مسئلے کو حل کریں۔انکا مزید کہنا تھا ضلع وسطی میں عید کے دنوں میں یونیوسٹی ریزرویئر میں بڑی لیکیج کے باعث پانی کی کمی کا سامنا رہا، 36گھنٹوں میں لائن کی مرمت کر دیں گے ، اگر عید کے دنوں میں لائن بند کرتے تو زیادہ مسئلہ ہوتا۔ میئر کراچی نے کہا کہ 3دنوں سے وزیر اعلیٰ صاحبہ اور ان کی وزیر اطلاعات پریس کانفرنس کر رہی ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم لوگ ناکام ہیں اور ہم بلدیاتی محکموں کے حق میں نہیں ہیں مگر ہمارے ہاں وزیر اعلیٰ نہیں بلدیاتی نمائندے کام کر رہے تھے ، ہمارے ناقدین نے بھی ہماری تعریف کی، جتنا بڑا لاہور شہر ہے اس سے بڑا تو ہمارا گلستان جوہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں پرانی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے رقم فراہم کی ہے ، ہمیں مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں