میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد آفریدی کی متنازع تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، شدید عوامی رد عمل

شاہد آفریدی کی متنازع تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، شدید عوامی رد عمل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ وائرل تصویر پر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔سوشل میڈیا پر بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک گلی ٹہلتے ہوئے نام نہاد پرستار سیلفی لینے آئے جن کی بات مانتے ہوئے تصویر کھنچوا لی ۔ چند لمحوں بعد اسی تصویر کو صہیونیت کی توثیق کی شکل میں اپ لوڈ کردیا گیا۔ میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتا ہوں اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی متنازع تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو میری جانب سے کسی قسم کی حمایت نہیں سمجھا جائے ۔ فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف دیکھ کر دل کو صدمہ پہنچتا ہے ۔ میں اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی آزادی کی دعا کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کی اسرائیل کی حامی متنازع تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ شاہد آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج میں شرکت کی تھی اور ان کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی کی تصویر پر ملے جلے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔ کچھ صارفین نے شاہد آفریدی سے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں تنظیم کے بارے میں علم نہیں تھا تو وہ متنازع تنظیم کے ان سے بیان منسوب کرنے پر تنظیم کے خلاف مقدمہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں