میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تعلیم کے شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ،ملک میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے چیلنج کو مواقعوں میں تبدیل کیاجائیگا،ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں قابل طالب علموں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں،دانش سکولز کا دائرہ کار اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے ، گوگل کے پاکستان میں کروم بک بنانے کا پلانٹ لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر کیوین کیلز کی سربراہی میں گوگل فار ایجوکیشن کے اعلی سطح کے وفد نے جمعرات کو وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے آٹھ ممالک کے نمائندگان شامل تھے ۔وفد کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تعلیم کے شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایک چیلنج ضرور ہے تاہم اس چیلنج میں سے مواقع تلاش کئے جائیں گے ۔ ملاقات میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت خالد مقبول صدیقی ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں