پیپلزپارٹی کے 15سال ٗشہرکو تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کام کروانے کے دعوؤں اور بیانات بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ حکومت میں ہے ،اگر یہ کراچی کی خیر خواہ ہوتی اور عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتی توآج کراچی کا براحال نہ ہوتا اور اہل کراچی ان گنت مسائل کے شکار نہ ہوتے ،کراچی ساڑھے تین کروڑ عوام کا شہر ہے ،صوبے کے 95فیصد بجٹ کا انحصار کراچی پر ہوتا ہے سندھ کا دارالخلافہ ہے لیکن شہری پانی ، بجلی ،صحت ،تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ، اگر پیپلزپارٹی کراچی کو صوبہ سندھ کا حصہ سمجھتی تو شہریوں کے لیے پینے کا صاف پانی ، باعزت ٹرانسپورٹ ، صحت ،تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرتی لیکن اس نے 15برس سے کراچی کو کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور کراچی کے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے ، شہر کی جو ابتر حالت ہے اس کی سب سے زیادہ ذمہ داری پیپلزپارٹی پر عائد ہوتی ہے ۔