میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آج سے مینہ برسے گا،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

کراچی میں آج سے مینہ برسے گا،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کے ساتھ ہی سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پری مون سون کی بارشیں شروع ہو گئی ہیں،جبکہ کراچی میں آج شام سے بارش کاامکان ہے، رات گئے سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔دادو، جامشورو اور حیدر آباد میں بھی منگل سے بدھ تک بارش کی توقع ہے۔اندرون سندھ بارش شروع ہوتے ہی مختلف شہروں کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی، سکھر میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن خراب ہو گئی، سکھر میں روہڑی ناکے پر آندھی سے درخت رکشے پر گر گیا، جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن خراب ہونے سے سندھ کے بیش تر اضلاع میں بجلی بند ہو گئی، صوبے کے 21 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے، متاثرہ علاقوں میں پنو عاقل، صالح پٹ، روہڑی، پرانا سکھر و دیگر شامل ہیں، آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، سیپکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور موسم خوش گوار ہو گیا، تاہم بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ادھرکراچی میںپری مون سون بارشوں کا آغاز آج(منگل) سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام میں بادل کراچی میں داخل ہوں گے، جو 22 تاریخ تک جم کر برسیں گے۔چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگا لیکن شہر کا حشر مکمل خراب ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی ،جس کے بعدصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں