میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طلبہ تنظیموں میں تصادم،اردو یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

طلبہ تنظیموں میں تصادم،اردو یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث ایک طالب علم زخمی ہوا جب کہ جامعہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران طالبات سمیت متعدد طلبا بی زخمی ہوئے ہیں، پولیس متعدد طلبا کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی ہے۔یونیورسٹی حکام نے میڈی اکو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں صبح اورسہ پہر میں امتحانات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبعلم زخمی ہوگیا، پولیس نے جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث 5 طلبہ کو گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں